پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز چند گھنٹوں کے بعد بحال کر دی گئی ہیں۔دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو چند گھنٹوں تک میٹا کی ان سروسز میں اکاؤنٹس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔صارفین نے بتایا کہ جب بھی وہ ایپ یا ویب سائٹ پر سائن ان ہونے کی کوشش کرتے ہیں تو اکاؤنٹ کی عارضی عدم دستیابی کا میسج سامنے آتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اس میسج میں لکھا ہوتا ہے کہ ایسا سائٹ میں مسئلے کی وجہ سے ہوا ہے اور اسے جلد حل کرلیا جائے گا تو کچھ دیر بعد دوبارہ کوشش کریں۔
متعدد صارفین کو مشکلات کا سامنا ہوا ہے
ڈاؤن ڈیٹیکٹر ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کے قریب فیس بک ڈاؤن کی سرچز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔متعدد صارفین نے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ایکس (ٹوئٹر) پر فیس بک سروس متاثر ہونے کے بارے میں بتایا گیا۔ابھی تک میٹا کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔اس لیے یہ واضح نہیں کہ دونوں پلیٹ فارمز میں کیا تکنیکی خرابی ہوئی تھی۔