نیویارک ۔۔۔۔)فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل (آج)19 جولائی کو ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان کھیلا جائےگا۔تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کا فائنل (آج) اتوار کو دفاعی چیمپئن ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان کھیلا جائےگا، میچ رات بارہ بجے شروع ہوگا ۔رپورٹ کے مطابق فیفا نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کو ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان ہونے والے ورلڈکپ فائنل کی فاتح ٹیم کو پہلی مرتبہ خصوصی چیمپئن رنگز بھی پیش کی جائیں گی۔یہ روایت امریکی کھیلوں، خصوصاً این ایف ایل کے سپر باو¿ل میں برسوں سے رائج ہے جسے اب ورلڈکپ کا بھی حصہ بنایا جا رہا ہے۔فیفا کے مطابق عالمی چیمپئن ٹیم کے لیے 30 خصوصی رنگز تیار کی جائیں گی جبکہ 1996 یادگاری رنگز شائقین کی خریداری کے لیے فروخت کی جائیں گی۔ہر رنگ میں چھوٹی ورلڈکپ ٹرافی ڈیزائن کا حصہ ہوگی اور اس پر خصوصی کندہ کاری بھی کی جائے گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فائنل میں شرکت کریں گے اور فاتح ٹیم کو ٹرافی بھی پیش کریں گے۔ دوسری جانب وائٹ ہاو¿س نے تصدیق کی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اتوار کو نیویارک میں فیفا ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے اسٹیڈیم جائیں گے۔وائٹ ہاو¿س کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ ورلڈ کپ کے فائنل میں شرکت کے منتظر ہیں۔کیرولین لیویٹ نے کہا کہ امریکی صدر نیو جرسی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ 2016 کا فائنل میں ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان ہونے والا مقابلہ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں اور اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ صدر ٹرمپ کی موجودگی ایک ایسے ورلڈ کپ کا اختتام ہوگی جو امریکی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا، سب سے محفوظ اور سب سے کامیاب فٹبال کا عالمی ٹورنامنٹ ثابت ہوا ہے۔یاد رہے کہ فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے 23 جون کو اعلان کیا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ 19 جولائی کو ہونے والے ورلڈ کپ فائنل میں فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کریں گے۔
فیفا ورلڈ کپ کا فائنل (آج ) ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان کھیلا جائےگا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل