کوئٹہ(خ ن)کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی سے آج کمشنر آفس کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (کوئٹہ زون) اور الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے موجودہ صوبائی صورتحال، امن و امان کی نازک کیفیت اور عوام کو درپیش مشکلات کے پیش نظر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان سے درخواست کی کہ وہ اپنے جاری احتجاج کو م¶خر کرتے ہوئے صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی سمیت تمام طبی سہولیات بحال کرے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت اور ڈاکٹرز کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے احتجاجی مطالبات کے حل کے لیے سنجیدہ اور م¶ثر کوششیں کی جائیں گی۔وفد کی نمائندگی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر حئی بلوچ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (کوئٹہ زون) کے صدر ڈاکٹر نادر بلوچ اور الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے صدر جمال شاہ کاکڑ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کی۔اس موقع پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر حئی بلوچ نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کو بلوچستان میں جاری مخدوش امن و امان کی صورتحال، زیارت میں جاری دھرنے، شہداءکے لواحقین کے غم، اور ان مشکل حالات میں عوام کو علاج و معالجہ کی سہولیات کی شدید ضرورت کا مکمل احساس ہے۔ انہی غیر معمولی حالات اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی خصوصی درخواست کے احترام میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان عوامی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے اپنا احتجاج عارضی طور پر م¶خر کرنے اور کل سے بلوچستان بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی سمیت تمام طبی خدمات مکمل طور پر بحال کرنے کا اعلان کرتی ہے۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑنے ڈاکٹرز کو درپیش مسائل، عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور جاری احتجاج کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی، جہاں کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے ینگ ڈاکٹرز کے جائز مطالبات کو سنجیدگی سے سننے اور متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر ان کے حل کے لیے م¶ثر اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، لہٰذا عوامی مفاد کو ہر صورت مقدم رکھا جائے۔ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے کہا کہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی یقین دہانیوں اور مثبت پیش رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے احتجاج م¶خر کیا جا رہا ہے تاکہ مذاکرات کا عمل جاری رہ سکے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مزید اعلان کیا کہ کل سے صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں تمام او پی ڈیز معمول کے مطابق فعال ہوں گی اور مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گی۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے ینگ ڈاکٹرز کے تعاون کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ باہمی اعتماد اور مسلسل مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل خوش اسلوبی سے حل کیے جائیں گے اور عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج موخر، سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی سمیت تمام طبی سہولیات بحال کرنے کا اعلان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل