حب(خ ن)ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی (DHC) کا ماہانہ اجلاس ڈپٹی کمشنر حب کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس حب میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے ضلعی افسران، ضلعی انتظامیہ کے نمائندگان اور متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال، رورل ہیلتھ سینٹرز (RHCs)، بنیادی مراکز صحت (BHUs) اور دیگر طبی مراکز کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر طبی عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی، طبی سہولیات کی فراہمی، زچہ و بچہ کی صحت، حفاظتی ٹیکہ جات، اور عوام کو فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر حب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری، بروقت اور مو¿ثر طبی سہولیات کی فراہمی حکومت بلوچستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ محکمہ صحت میں فرائض کی انجام دہی میں غفلت، غیر حاضری اور عوامی خدمت میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے محکمہ صحت کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام سرکاری صحت مراکز میں ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر ملازمین کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، ادویات اور طبی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی برقرار رکھی جائے، جبکہ عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے مو¿ثر اور عملی اقدامات کیے جائیں۔اجلاس کے دوران مختلف صحت مراکز سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے ملازمین کی رپورٹس کا جائزہ بھی لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر حب نے قواعد و ضوابط کے مطابق ایسے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری کارروائی عمل میں لانے کا حکم دیا۔اجلاس میں دائمی غیر حاضر (Chronic Absentee)، فرائض میں غفلت اور ناقص کارکردگی کے مرتکب ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے خلاف سخت تادیبی کارروائی پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی نے ایسے ملازمین کی ملازمت کے خاتمے (Termination) کے لیے متعلقہ حکام کو سفارشات ارسال کرنے کی منظوری دی تاکہ محکمہ صحت میں نظم و ضبط، احتساب اور عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر حب نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ صحت کے شعبے کو درپیش مسائل کے مو¿ثر اور پائیدار حل کے لیے باہمی رابطے، مربوط حکمت عملی اور مشترکہ کاوشوں کو یقینی بنایا جائے تاکہ ضلع حب کے عوام کو بہتر، معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر حب کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل