جیکب آباد ضلع بھر میں رائس ملز پر مشترکہ کارروائیاں

جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد، ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر جیکب آباد اور گڑھی خیرو میں مختلف رائس ملز کے خلاف مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے بڑی مقدار میں گندم برآمد کر لی گئی۔ شہر میں اسسٹنٹ کمشنر نوید سام، فوڈ سپورٹ سپروائزر جواد میمن کی سربراہی میں مختلف رائس ملز پر چھاپے مارے گئے۔ کارروائی کے دوران مہران رائس مل سے 30 سے 40 ٹن گندم برآمد ہوئی، جسے سرکاری تحویل میں لے کر پی آر سی جیکب آباد منتقل کر دیا گیا دوسری جانب گڑھی خیرو میں اسسٹنٹ کمشنر عمران گوہر، فوڈ سپروائزر اشرف کھوسو اور فوڈ انسپکٹر جواد میمن کی قیادت میں مختلف رائس ملز پر کارروائیاں کی گئیں، جہاں 50 ہزار سے زائد بوریاں گندم برآمد ہوئیں۔ برآمد شدہ گندم کو سرکاری تحویل میں لے کر موقع پر ہی متعلقہ ذخائر سیل کر دیے گئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور سرکاری پالیسی کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ایسی کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور متعلقہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق مزید قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں