کراچی…. سول سوسائٹی ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین سعید راجپوت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ایک بار پھر عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور بڑھتے ہوئے معاشی بحران سے پریشان عوام پر مزید بوجھ ڈالنا کسی بھی طور عوام دوست فیصلہ نہیں بلکہ ظلم کی انتہا ہے۔سعید راجپوت نے الزام عائد کیا کہ حکومت مافیا¶ں کی سرپرست بن چکی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی پیشگی اطلاع ملتے ہی متعدد پیٹرول پمپس بند کردیئے گئے تاکہ پرانے نرخوں پر موجود اسٹاک روک کر نئی قیمتوں پر فروخت کیا جاسکے اور ناجائز منافع کمایا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور مصنوعی قلت پیدا کرکے عوام کا استحصال کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بنایا جارہا ہے جبکہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا خاطر خواہ ذخیرہ موجود تھا۔ ایسے حالات میں قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب چکے ہیں اور اب ان کی برداشت کا امتحان نہ لیا جائے۔چیئرمین سول سوسائٹی ایسوسی ایشن آف پاکستان نے کہا کہ موجودہ حالات میں قومی اتحاد اور عوامی اعتماد کی اشد ضرورت ہے۔ خصوصاً بلوچستان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں درپیش چیلنجز اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ حکومت ایسے فیصلے کرے جن سے عوام کا اعتماد بحال ہو اور پورا ملک یکجہتی کے ساتھ ریاست کے شانہ بشانہ کھڑا نظر آئے، نہ کہ ایسے اقدامات کیے جائیں جن سے عوام میں بے چینی اور اضطراب بڑھے۔سعید راجپوت نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت عوامی مفادات کا م¶ثر تحفظ کرنے میں کامیاب نہیں ہو رہی تو اسے اپنی ذمہ داریوں کا ازسرنو جائزہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی رائے میں اگر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو دوبارہ ذمہ داری دی جائے تو وہ ماضی کی طرح عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2013ءسے 2016ءکے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی تھی جس سے عوام کو خاطر خواہ ریلیف ملا تھا اور یہ اس بات کی مثال ہے کہ م¶ثر معاشی حکمت عملی کے ذریعے عوام پر بوجھ کم کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور ایسے جامع معاشی اقدامات کیے جائیں جن سے مہنگائی میں کمی اور عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا ہے، سعید راجپوت
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل