کوئٹہ (جنرل رپورٹر)کوئٹہ کے مصروف ترین تجارتی مرکز ’کسٹم چوک‘ سریاب روڈ پر تجاوزات کی بہتات نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ کسٹم چوک پر رکشوں کی غیر قانونی پارکنگ اور سبزی فروشوں کی ریڑھیوں نے شاہراہ کے بڑے حصے پر قبضہ کر رکھا ہے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی گھنٹوں معطل رہنا معمول بن چکا ہے۔روزانہ کی بنیاد پر اس راستے سے گزرنے والے مسافروں، طلبہ اور ملازمت پیشہ افراد کا کہنا ہے کہ کسٹم چوک پر تجاوزات مافیا نے روڈ کو اپنی جاگیر بنا لیا ہے۔ سڑک پر ہر وقت موجود رکشوں اور ریڑھیوں کے باعث ایمبولینس سمیت ایمرجنسی گاڑیاں بھی ٹریفک کے حصار میں پھنسی رہتی ہیں، جس سے کسی بھی بڑے حادثے کا خدشہ رہتا ہے۔علاقہ مکینوں اور تاجر برادری نے ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ کسٹم چوک کو رکشہ اسٹینڈ اور ریڑھیوں سے فوری طور پر کلیئر کروایا جائے۔غیر قانونی پارکنگ کرنے والے رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔اس مصروف شاہراہ پر مستقل بنیادوں پر ٹریفک اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے تاکہ ٹریفک کا بہاو¿ بلا تعطل جاری رہ سکے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے کسٹم چوک سے تجاوزات کا مستقل خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
کوئٹہ، کسٹم چوک پر تجاوزات کی بھرمار، ٹریفک کا نظام درہم برہم
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل