گنداخہ (نورحسن جمالی)بلوچستان اور سندھ میں پانی کی قلت کے حوالے سے اوستہ محمد میں ہاری آباد گار اتحاد ندھ اور بلوچستان کے زمینداروں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ہاری آباد گار اتحاد کے مرکزی صدر محسن قاضی جنرل سیکرٹری حبیب اللہ جروار اوستہ محمد کے زمینداروں کی جانب سے میر حسن خان شہلیانی میر خالد خان جمالی میر خان صوبدرانی دیگر زمینداروں نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر مشترکہ طور پر بلوچستان اور سندھ میں پانی کی کمی کے خلاف ہاری آباد گار اتحاد سندھ و بلوچستان کی جانب سے 18 جولائی کو سکھر بیراج پر احتجاجی مظاہرہ اور دھرنے دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پانی نہ ہونے کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان کی لاکھوں ایکڑ زمین خشک اور بنجر ہوتی جاری ہے انہوں نے کہا کہ اپنے مطالبات کی منظوری کے بغیر احتجاج کسی بھی صورت میں ختم نہیں ہوگا سندھ اور بلوچستان کے زمیندار اپنے حق کے لیے احتجاج میں بھر پور شرکت کریں
اوستہ محمد ، ہاری آباد گار اتحاد ندھ اور بلوچستان کے زمینداروں کا اہم اجلاس
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل