کوئٹہ۔۔۔نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کی پولیس پرفائرنگ کے نتیجے میں 2اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو نوشکی کے علاقے عین الدین روڈ پر گشت پرمامور پولیس اہلکاروں پرنامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شاہ خالد ولد عبدالخالق اور محمد سلیم ولد ریگی خان شہید ہوگئے۔ پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکرہسپتا ل پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیں اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کی پولیس پرفائرنگ ، 2اہلکار شہید
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل