لاڑکانہ/رتودیرو/تاجو دیرو/نصیر آباد( محمد یونس عمرانی ) صوبائی مشیر برائے لیبر اینڈ مین پاور عمرانی اقوام کے چیف، سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے قبائلی شخصیت سردارزادہ سخی میر ممتاز خان عمرانی اور سردارزادہ میر سالار خان عمرانی کے ہمراہ سندھ کے مختلف علاقوں، جن میں لاڑکانہ، تاجو دیرو، رتودیرو اور دیگر مقامات شامل ہیں، کا دورہ کیا۔دورے کے دوران چیف سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے عمرانی برادری کے مختلف قبائل کے بزرگوں، معززین اور نوجوانوں سے ملاقاتیں کیں، ان کے مسائل سنے اور باہمی اتحاد، اتفاق اور بھائی چارے کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔اس موقع پر انہوں نے مختلف خاندانوں کے ہاں جا کر مرحومین کے ورثاءسے دلی اظہارِ تعزیت کیا، مرحومین کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی گھڑی میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہماری قبائلی روایات اور ذمہ داری کا حصہ ہے۔مختلف علاقوں میں عمرانی برادری کے افراد نے چیف سردار بابا غلام رسول خان عمرانی اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور برادری کے اتحاد، ترقی اور عوامی خدمت کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی مشاورت، قبائلی ہم آہنگی، عوامی مسائل کے حل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سردار بابا غلام رسول خان عمرانی کا سندھ کے مختلف علاقوں کا دورہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل