دہشت گرد اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے، میر ضیا اللہ لانگو

کوئٹہ۔۔۔۔صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام، قبائل اور سیکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں اور دشمن قوتوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہے ہیں اور خضدار واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ حکومت بلوچستان صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر انصاف کے تقاضے ہر صورت پورے کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں