جیکب آباد ( انیس جکھرانی)ایس ایس پی جیکب آباد کیپٹن (ر) فیضان علی کے احکامات پر امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر میں پولیس کی جانب سے جنرل ہولڈ اپ سخت ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، ضلع کے داخلی و خارجی راستوں، اہم شاہراہوں اور حساس مقامات پر متعلقہ ایس ڈی پی اوز کی سخت نگرانی میں ایس ایچ اوز یونٹ انچارجز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے ناکہ بندی پوائنٹس پر ہر آنے جانے والے مشکوک افراد، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی جامع چیکنگ اور تلاشی کا عمل بلاامتیاز جاری ہے۔ترجمان جیکب آباد پولیس کے مطابق، اسنیپ چیکنگ کے دوران جدید ٹیکنالوجی کا مو¿ثر استعمال کیا جا رہا ہے جس کے تحت سینکڑوں افراد اور گاڑیوں کی موقع پر ہی سی آر آئ سسٹم اور تلاش ایپ کے ذریعے فوری بائیومیٹرک اور ڈیجیٹل ویریفکیشن کی جا رہی ہے تلاش ایپ کی مدد سے مشتبہ افراد کا کرمنل ریکارڈ شناختی کوائف اور دیگر متعلقہ معلومات حاصل کی جا رہی ہیں جبکہ بغیر دستاویزات اور مشکوک گاڑیوں کو مزید قانونی تصدیق کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ مہم کے دوران فینسی نمبر پلیٹس غیر قانونی لائٹ گلوبز ٹنٹڈ (کالے) شیشوں اور بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ جیکب آباد پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی مو¿ثر کارروائیاں اور گشت کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھے گی۔
جیکب آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاو¿ن
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل