واشنگٹن/تہران (ویب ڈیسک)ایران پر تازہ حملوں میں فضائی دفاعی نظام، میزائل اور ڈرون ذخائر سمیت 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تازہ ترین حملوں میں ایران کے 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق ایران پر حملوں میں فضائی دفاعی نظام، ساحلی نگرانی کے مراکز کو نشانہ بنایا، ایران کے میزائل اور ڈرون ذخائراور بحری فوجی صلاحیتیوں کو بھی نشانہ بنایاگیا جبکہ ایران کے ساحلی علاقوں میں قائم فوجی لاجسٹک انفراسٹرکچر پر بھی حملے کیے گئے۔۔۔

امریکہ کے حملوں سے ایران میں 14 افراد شہیدایران کی وزارت صحت کے مطابق امریکہ کے حالیہ حملوں سے 14 ایرانی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔صوبہ خوزستان کے شہر اہواز کے قریب امریکی حملے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے، فضائی حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق امریکی افواج نے شمال مشرقی ایران کے صوبہ گلستان میں واقع شہر آق قلعہ کے قریب ایک ریلوے پل پر فضائی حملہ کیا ہے۔ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران پر امریکی حملوں کے جواب میں کویت میں امریکی فوج کے 2 اڈوں اور بحرین میں بھی 2 امریکی اڈوں پر حملہ کیا۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے دوبارہ حملے کیے تو ردعمل خطے میں موجود دیگر امریکی اڈوں تک بھی پھیل جائے گا۔ایران کی سرکاری ٹی وی کے مطابق ایرانی فوج نے کہا ہے کہ اس نے دن کے اوائل میں امریکی حملوں کے جواب میں کویت، قطر اور بحرین میں مختلف مقامات کو یک طرفہ حملہ آور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔فوج کے بیان میں کہا گیا کہ خطے میں امریکی اڈوں پر اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی کارروائیوں کے تسلسل میں، کویت میں پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام، قطر میں ابتدائی انتباہی نظام (ارلی وارننگ سسٹم) اور بحرین میں ایندھن کے ذخائر کو فوج کے مختلف اقسام کے بڑی تعداد میں کامی کاز ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔اس سے پہلے ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران پر امریکی حملوں کے جواب میں کویت میں امریکی فوج کے 2 اڈوں اور بحرین میں بھی 2 امریکی اڈوں پر حملہ کیا۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے دوبارہ حملے کیے تو ردعمل خطے میں موجود دیگر امریکی اڈوں تک بھی پھیل جائے گا۔