سریاب ٹو اور شاہنواز فیڈر پر بدترین لوڈشیڈنگ عوام کےساتھ ظلم ہے‘یوسف وقار شاہوانی

کوئٹہ: جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کے سینئر رہنماو¿ں یوسف وقار شاہوانی، باز محمد مری، عنایت اللہ مینگل، عبدالقادر شاہوانی اور دیگر سینئر اراکین نے اپنے مشترکہ جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کیسکو کی جانب سے سریاب ٹو اور شاہنواز فیڈر کے صارفین کے ساتھ مسلسل ناروا سلوک اختیار کیا جا رہا ہے، جو کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔ 24 گھنٹوں میں محض چار گھنٹے بجلی کی فراہمی عوام کے ساتھ سنگین ناانصافی اور کھلا مذاق ہے رہنماو¿ں نے کہا کہ شدید گرمی کے موسم میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ گھروں میں خواتین، بچے، بزرگ اور مریض شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا شکار ہیں، جبکہ طلبہ و طالبات کی تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ کاروباری طبقہ معاشی نقصان برداشت کرنے پر مجبور ہے، چھوٹے دکاندار، مزدور اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والے افراد کی روزی روٹی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف بجلی کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہے، دوسری جانب عوام کو ہزاروں اور لاکھوں روپے کے بھاری بھررقم بل بھیجے جا رہے ہیں، جو ظلم کی انتہا ہے۔ عوام سے پوری قیمت وصول کرنا مگر بنیادی سہولت فراہم نہ کرنا سراسر ناانصافی اور ظلم کے مترادف ہے نا اقص انتظامیہ کا واضح ثبوت ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اگر بجلی کی پیداوار اور تقسیم کے نظام میں مشکلات موجود ہیں تو ان کا بوجھ صرف غریب عوام پر ڈالنا کسی صورت مناسب نہیں۔ کیسکو حکام کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر سریاب ٹو اور شاہنواز فیڈر پر لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں نمایاں کمی کریں، بجلی کی فراہمی کا منصفانہ نظام نافذ کریں اور غیر حقیقی و اضافی بلنگ کا سلسلہ بند کریں۔رہنماو¿ں نے وفاقی و صوبائی حکومت، وزارتِ توانائی، کیسکو کے اعلیٰ حکام اور متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے عوام کو اس اذیت ناک صورتحال سے نجات دلائیں۔ اگر عوامی مشکلات کا فوری ازالہ نہ کیا گیا تو جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ عوام کے ہمراہ بھرپوراحتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوگی، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں