کوئٹہ۔۔۔۔۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین عبدالرف لالا کی زیر صدارت پارٹی کی مرکزی و صوبائی کابینہ کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں زیارت کے کچھ مانگی اور کوئٹہ کے ہنہ اوڑک کلی ببری میں ہونے والے دہشت گرد حملوں، شہریوں کے قتل اور اغوا کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کے کارکن اور ذمہ داران دہشت گردی کے خلاف بی اے مال ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ، زیارت کراس اور خانوزئی میں جاری احتجاجی دھرنوں میں بھرپور شرکت کرکے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کریں۔ اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نواب محمد ایاز خان جوگیزئی دیگر مرکزی و صوبائی رہنماں کے ہمراہ 8 جولائی کو شام 4 بجے بی اے مال ایئرپورٹ روڈ پر منعقد ہونے والے احتجاجی جلسے اور دھرنے میں شرکت کریں گے۔اجلاس میں پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال نے زیارت سانحہ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے دعوی کیا کہ 6 جولائی کو کچھ مانگی میں تعینات پولیس اہلکاروں نے شام کے وقت اپنے اہل خانہ سے رابطہ کرکے بتایا تھا کہ ان کے پاس اسلحہ اور گولہ بارود ختم ہو چکا ہے اور فوری مدد نہ پہنچی تو ان کی جانیں خطرے میں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں 9 پولیس اہلکار شہید، 21 لاپتا ہوئے جبکہ 12 اہلکار اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئے۔عبدالرحیم زیارتوال نے دعوی کیا کہ واقعے کے دوران متعلقہ حکام کو مسلسل اطلاع دی جاتی رہی، تاہم بروقت کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی کی چوکی قریب ہونے کے باوجود اہلکاروں کو بروقت مدد فراہم نہیں کی گئی۔اجلاس کے اعلامیے میں ہنہ اوڑک کلی ببری میں پیش آنے والے حالیہ حملے کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس سے قبل کیے گئے سیکیورٹی اقدامات مثر ثابت نہیں ہوئے اور چند روز بعد دوبارہ حملہ ہوا، جس میں متعدد افراد جاں بحق اور کئی افراد مبینہ طور پر اغوا ہوئے۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے اپنے بیان میں دعوی کیا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران زیارت، ہنہ اوڑک، سنجاوی، شاہرگ، ہرنائی، دکی اور دیگر علاقوں میں دہشت گردی، اغوا، بھتہ خوری اور قتل و غارت کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔بیان میں حکومت کی امن و امان سے متعلق پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مختلف الزامات بھی عائد کیے گئے اور کہا گیا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن کی بحالی کے لیے مثر اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ پارٹی نے تمام کارکنوں، سیاسی و جمہوری قوتوں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ جاری احتجاجی دھرنوں اور جلسوں میں بھرپور شرکت کرکے اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرائیں۔
دہشتگردی کے خلاف جاری احتجاجی دھرنوں میں عوام بھرپور شرکت کریں، پشتونخوامیپ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل