دھمکیاں جاری رہیں تو حتمی معاہدے پر مذاکرات شروع نہیں ہوں گے، اپنے دستخط کی عزت کریں: ایرانی وزیر خارجہ

تہران…….ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ دھمکیاں جاری رہیں تو حتمی معاہدے پر مذاکرات شروع نہیں ہوں گے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ لاکھوں ایرانیوں نےآیت اللہ خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جنازے میں اتحادکامظاہرہ کیا، نہ ہی ایرانی عوام اور نہ ہی ہماری بہادر مسلح افواج کسی بھی دھمکی سے متاثر ہوتی ہیں۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ مفاہمتی یادداشت کی شق نمبر 13 واضح ہے، دھمکیوں کے تسلسل میں حتمی معاہدے پربات چیت شروع نہیں ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنےدستخط کااحترام کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں