جیکب آباد ( انیس جکھرانی)انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ سندھ، جیکب آباد کی جانب سے جاری کردہ ہینڈ آو¿ٹ کے مطابق آج 7 جولائی 2026 کو ڈسٹرکٹ اکاو¿نٹس آفس جیکب آباد میں ریجنل محتسب اعلیٰ جناب زاہد حسین ب±رڑو کی صدارت میں کھلی کچہری منعقد ہوئی۔کھلی کچہری کے دوران سرکاری ملازمین نے اپنی مختلف شکایات اور مسائل پیش کیے۔ اس موقع پر ریجنل محتسب اعلیٰ جناب زاہد حسین ب±رڑو نے بعض شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کیا، جبکہ ٹریڑری اور اکاو¿نٹس آفس کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ باقی ماندہ شکایات ایک یا دو دن کے اندر حل کی جائیں۔جن معاملات میں ضروری دستاویزات نامکمل تھیں، ان درخواست گزاروں کو مطلوبہ کاغذات مکمل کرکے دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تاکہ ان کی شکایات کا قانون کے مطابق جلد از جلد ازالہ کیا جا سکے۔
جیکب آباد میں ریجنل محتسب اعلیٰ کی کھلی کچہری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل