شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قربانیاں اور جمہوریت کا مشن ہمیشہ زندہ رہے ، سردار بابا غلام رسول خان عمرانی
نصیر آباد(رپورٹ محمد یونس عمرانی)صوبائی مشیر برائے لیبر اینڈ مین پاور سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے 5 جولائی کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 5 جولائی تاریخ پاکستان کا وہ سیاہ ترین دن ہے جب ملک کی پہلی منتخب عوامی اور آئینی حکومت کا تختہ الٹ کر جمہوریت کا گلا گھونٹا گیا۔ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک کو متفقہ آئین دیا اور غریبوں و مزدوروں کو سر اٹھا کر جینے کا شعور بخشا۔ ان کے افکار اور لازوال قربانی کو تاریخ ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھے گی۔صوبائی مشیر برائے لیبر اینڈ مین پاور، سردار بابا غلام رسول خان عمرانی کا قائدِ عوام کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں قائد عوام کا مشن اور جمہوریت کا یہ سفر پاکستان پیپلز پارٹی کے پرچم تلے ہمیشہ جاری رہے گا۔