شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا جسد خاکی نماز جنازہ کےلئے تہران منتقل، مصلیٰ الکبیر مسجد پہنچ گئی

شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا جسد خاکی نماز جنازہ کےلئے تہران منتقل، مصلیٰ الکبیر مسجد پہنچ گئی

تہران۔۔۔۔۔۔ایران کی 36 سال سے زائد عرصہ قیادت کرنے والے آیت اللہ علی خامنہ ای کی میت دارالحکومت تہران میں واقع مصلیٰ الکبیر مسجد پہنچا دی گئی ہے۔توقع کی جا رہی ہے کہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات میں تقریباً 2 کروڑ افراد شرکت کریں گے، جو ایران کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ ہو سکتا ہے۔آخری رسومات کے بعد انہیں ان کے آبائی شہر مشہد میں واقع امام رضا? کے روضے کے احاطے میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔علی خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر ہونے والے امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں اپنے خاندان کے متعدد افراد کے ساتھ شہید ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں