دانہ سر کے مقام پر پیش آنے والے المناک مسافر بس حادثے کے بعد کمشنرآصف علی فرخ فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ گئے

دانہ سر کے مقام پر پیش آنے والے المناک مسافر بس حادثے کے بعد کمشنرآصف علی فرخ فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ گئے

شیرانی(نامہ نگار) دانہ سر کے مقام پر پیش آنے والے المناک مسافر بس حادثے کے بعد کمشنر ڑوب ڈویژن آصف علی فرخ فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔بعد ازاں کمشنر ڑوب ڈویڑن، آصف علی فرخ نے اسپتال کا دورہ کیا، زخمیوں کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے متعلقہ حکام کو یہ بھی ہدایت جاری کی کہ جاں بحق افراد کی میتوں کو سرکاری ایمبولینسوں کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں تک پہنچایا جائے، جبکہ زخمیوں کا علاج مکمل ہونے کے بعد انہیں بھی سرکاری ایمبولینسوں کے ذریعے بحفاظت ان کے آبائی علاقوں تک منتقل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں