ڈیرہ بگٹی تحصیل سوئی میں پیرنٹنگ متعلقہ حوالے سے آگاہی سیمینار
ڈیرہ بگٹی(نامہ نگار)ڈیرہ بگٹی تحصیل سوئی میں پیرنٹنگ متعلقہ حوالے سے آگاہی سیمینار بچوں کی بہتر پرورش اور غذائیت، زچگی صحت، ڈاکٹر، کمیونٹی نیوٹریشن اور یونیسف کا مشترکہ اقدام، سیمینار کے انعقاد پر آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان، ڈائریکٹوریٹ نیوٹریشن اور یونیسف کے تعاون سے “پیرنٹنگ متعلقہ” کے سلسلے میں ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی میں ایک روزہ آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار کا مقصد والدین میں بچوں کی بہتر پرورش، متوازن غذائیت، بروقت طبی چیک اپ، زچگی صحت اور نشوونما کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔سیمینار میں میر حاجی ڈی این سی ڈیرہ بگٹی ، شفیق احمد بی آئی ایس پی آفس سے مراد PPHI، سید محمد (سینئر ویکسینیٹر)، مختلف اسکولوں کے اساتذہ اور دیگر لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران و نمائندگان نے بھی شرکت کی م افسران، ڈاکٹرز، ، ایم ایس، ، لیڈی ہیلتھ ورکرز، کمیونٹی ممبران اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔مقررین نے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں، اس لیے والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کو متوازن غذا، بروقت طبی معائنہ، حفاظتی ٹیکہ جات اور صحت مند ماحول فراہم کریں سیمینار کے دوران شرکائ کو بچوں کی غذائیت، صفائی، حفاظتی ٹیکہ جات، زچگی صحت اور والدین کے کردار کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی گئی۔ شرکائ کے سوالات کے جوابات بھی دیے گئے۔بعد ازاں بچوں کی بہتر پرورش اور غذائیت کے حوالے سے آگاہی واک بھی نکالی گئی، جس میں محکمہ صحت، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ بچوں کی صحت اور بہتر مستقبل کے لیے آگاہی مہم ہر سطح پر جاری رکھی جائے گی۔