چھالیہ ، کتھا ، تمباکو ، چونا اور دیگر اشیاءکی مبینہ طور پر کھلے عام خرید و فروخت جاری

چھالیہ ، کتھا ، تمباکو ، چونا اور دیگر اشیاءکی مبینہ طور پر کھلے عام خرید و فروخت جاری

سونمیانی وندر(نمائندہ گوادر بزنس)وندر شہر میں گٹکے اور ماوے کی تیاری میں استعمال ہونے والے مضرِ صحت اجزاء چھالیہ ، کتھا ، تمباکو ، چونا اور دیگر اشیاءکی مبینہ طور پر کھلے عام خرید و فروخت جاری سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں کا تشویش کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق وندر شہر میں جیم ، آداب ، شاداب ، سلام ، سفینہ ، سدابہار ، شیکر ، رتن ، رجنی اور اسی نوعیت کی دیگر مضرِ صحت مصنوعات کی کھلے عام فروخت کے باعث نوجوان نسل تیزی سے گٹکے ماوے اور دیگر مضرِ صحت عادات کی جانب راغب ہو رہی ہے۔ ان اشیاء کا مسلسل استعمال منہ گلے اور دیگر جان لیوا بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔ تاہم افسوسناک امر یہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور وندر پولیس کی جانب سے ان مصنوعات کی روک تھام کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات دکھائی نہیں دے رہے۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر حب جمعداد خان مندوخیل، اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویڑن وندر سیف علی مغل، ایس ایچ او وندر عبدالحق موسیانی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ گٹکے ماوے کی تیاری میں استعمال ہونے والے مضرِ صحت اجزائ اور اسی نوعیت کی مصنوعات کی خرید و فروخت کے خلاف فوری سخت اور بلاامتیاز کریک ڈاو¿ن کیا جائے۔ ایسی مصنوعات کی سرعام فروخت میں ملوث افراد ان کے دکانوں اور گوداموں پر چھاپے مارے جائیں بھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے دکانوں اور گوداموں کو سیل کیا جائے۔ تاکہ نوجوان نسل کو تباہی سے بچایا جائے اور عوامی صحت کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں