شیران اسلام پاکستان شمالی پنجاب کی صوبائی مجلس عاملہ کا ماہانہ اجلاس
جعفرآباد ( نامہ نگار مقصود احمد مہر)شیران اسلام پاکستان شمالی پنجاب کی صوبائی مجلس عاملہ کا ماہانہ اجلاس صوبائی امیر شہزادہ بٹ کی زیرِ صدارت 30 جون 2026ءکو بعد از نمازِ مغرب بذریعہ واٹس ایپ منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول سے کیا گیا، جس کے بعد صوبائی امیر نے تنظیمی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں ایجنڈے کے مطابق مختلف تنظیمی و تحریکی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ بھر میں منعقد ہونے والے حلقہ ہائے درود و سلام کی تفصیلات باقاعدگی کے ساتھ چیئرمین حلقہ? درود کو ارسال کی جائیں گی۔ مزید برآں، تسہیل القرآن کی لاہور میں تقریبِ رونمائی کے لیے تاریخ اور مقام کے حتمی تعین کی غرض سے صوبائی امیر کی قیادت میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی، جو دو روز میں اپنی سفارشات پیش کرے گی شرکائ نے تنظیمی و تحریکی سرگرمیوں کو مزید مو¿ثر بنانے کے لیے ماہانہ اجلاسوں کے باقاعدہ انعقاد پر بھی اتفاق کیا۔ اجلاس کے اختتام پر تنظیم کی ترقی، ملک کی سلامتی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔