جاپانی قونصل جنر ل ندیم شاہ سے ٹیکسٹائل سیکٹر کے وفد کی ملاقات

جاپانی قونصل جنر ل ندیم شاہ سے ٹیکسٹائل سیکٹر کے وفد کی ملاقات

کوئٹہ۔۔۔۔۔۔ جاپان کے اعزازی قونصل جنر ل سید ندیم عالم شاہ سے سی ای او، سلک رے ٹیکسٹائل عمران احمد کھوکھر،سی ای او، پولی کنگز خواجہ بلال حسن اورٹیکسٹائل ماہرخواجہ مظاہرنے ملاقات کی اس موقع پر تکنیکی ماہربریگیڈیئر حزب اللہ خان بھی موجود تھے ۔ملاقات میں ٹیکسٹائل سیکٹر سمیت کاروباری برادری کا آپس میں معاشی روابط کو مستحکم کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی ای او، سلک رے ٹیکسٹائل عمران احمد کھوکھر،سی ای او، پولی کنگز خواجہ بلال حسن نے بتایا کہ گوجرانوالہ کی ٹیکسٹائل انڈسٹری ملکی برآمدات میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری پاکستانی معیشت میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،ٹیکسٹائل سیکٹر مسائل کا شکار ہے اگر حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کے مسائل حل کردے تو پاکستان کی برآمدات کو با آسانی بڑھایا جا سکتا تھا،حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کو تسلسل کیساتھ سستی بجلی اور گیس کی فراہمی یقینی بنائے۔جاپان کے اعزازی قونصل جنر ل سید ندیم عالم شاہ نے کہا کہ جاپان دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے جبکہ جاپان ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی عالمی درآمدات میں تیسرا سب سے بڑا ملک ہے اس کی تعلیم، ٹیکنالوجی، محنتی عوام، موثر اقتصادی پالیسیاں اور مضبوط بین الاقوامی تجارت نے اس کو ایک صنعتی اور اقتصادی قوت بننے میں مدد دی ہے۔سید ندیم عالم شاہ نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر میں جاپان کا کردار روایتی دستکاری اور جدید ترین سائنسی ٹیکنالوجی کا ایک شاندار امتزاج ہے آج جاپانی ٹیکسٹائل انڈسٹری ماحول دوست اور پائیدار پیداوار کی طرف تیزی سے گامزن ہے،جاپانی کمپنیوں نے ٹیکسٹائل کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ہے جاپان کے تیار کردہ سمارٹ فیبرکس میں سینسر لگے ہوتے ہیں جو انسانی صحت کی نگرانی کرتے ہیںاس کے علاوہ، آرٹیفیشل اسپائیڈر سلک اور نینو فائبر کی مدد سے خلائی لباس اور انتہائی پائیدار ملبوسات تیار کیے جا رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں