تنظیم اساتذہ پاکستان کی ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام ششماہی جائزہ اجلاس

تنظیم اساتذہ پاکستان کی ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام ششماہی جائزہ اجلاس

جعفرآباد (نامہ نگار مقصود احمد مہر )تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع جعفرآباد کی ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام ششماہی جائزہ اجلاس کامیابی سے منعقد ہوا، جس میں ضلعی ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیم اساتذہ پاکستان کے مرکزی ذمہ دار اللہ ڈنہ منگریو نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت ضلع کے ذمہ دار نشر و اشاعت مقبول مہر کو حاصل ہوئی۔ بعد ازاں صدرِ ضلع اور ضلعی سیکرٹری نے اجلاس کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز کیا۔اجلاس کے دوران تمام ضلعی ذمہ داران نے مقررہ فارمیٹ کے مطابق اپنی اپنی شعبہ جاتی رپورٹس پیش کیں۔ رکن سازی، امیدوارِ رکن، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تنظیمی سرگرمیوں، افکارِ معلم، نشر و اشاعت اور دیگر شعبہ جات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ الحمدللہ تمام رپورٹس بروقت مکمل کی گئیں، جنہیں آئندہ مرحلے میں صوبہ بلوچستان کو ارسال کیا جائے گا۔ اجلاس میں آئندہ کے تنظیمی اہداف، درپیش کمزوریوں اور کوتاہیوں پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تنظیم کو مزید مضبوط، فعال اور مو¿ثر بنانے، افرادی قوت میں اضافہ کرنے اور تعلیمی میدان میں تنظیمی خدمات کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے لیے بھرپور محنت کی جائے گی۔مرکزی ذمہ دار اللہ ڈنہ منگریو نے ضلعی ذمہ داران کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تنظیمی ذمہ داریاں اخلاص، نظم و ضبط اور مسلسل جدوجہد کے ساتھ ادا کی جائیں تاکہ تنظیم اساتذہ پاکستان کے مشن کو مزید مو¿ثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔ اجلاس کے اختتام پر ملک و ملت، تعلیم کے فروغ اور تنظیم کی ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ شرکائ کی تواضع ریفریشمنٹ سے کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں