یونیورسٹی آف تربت کوالٹی سرکل(یو ٹی کیو سی) کا ساتواں اجلاس

یونیورسٹی آف تربت کوالٹی سرکل(یو ٹی کیو سی) کا ساتواں اجلاس

تربت۔۔۔۔۔ یونیورسٹی آف تربت کوالٹی سرکل(یو ٹی کیو سی) کا ساتواں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے اکیڈمک ڈیینز، تعلیمی اور انتظامی شعبوں کے سربراہان اور کوالٹی انہانسمنٹ سیل (کیوای سی) کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے مارکیٹ کی ابھرتی اور بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق تمام تعلیمی پروگراموں کو ہم آہنگ کرنے کے لیے وضع کردہ جامع منصوبے پر موثر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون اور اپنے وسائل سے فیکلٹی اور انتظامی عملے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ تدریسی و انتظامی امور میں جدید ٹیکنالوجی کو بہتر انداز میں استعمال کیا جاسکے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف کنٹینیوئس ڈویلپمنٹ (سی پی ڈی) جلد قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے ڈائریکٹر کیو ای سی کو تدریسی شعبہ جات کے سربراہان کے تعاون سے ایک منظم ایلومنائی ٹریسر سسٹم قائم کرنے کے لئے اقدامات کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے یونیورسٹی میں کوالٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیو ای سی اور فیکلٹی ممبران کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کوالٹی اشورنس کسی ایک فرد یا آفس کی نہیں بلکہ ایک اجتماعی اور ادارہ جاتی ذمہ داری کا نام ہے اسی لئے سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا چائیے۔اس سے قبل ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر ریاض احمد نے شرکاءکو انسٹی ٹیوشنل پرفارمنس ایویلیوایشن (RIPE)، پروگرام ریویو فار ایفیکٹیونیس اینڈ انہانسمنٹ (PREE) اور پوسٹ گریجویٹ پروگرام ریویو (PGPR) کی کامیاب تکمیل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران ممبران نے کوالٹی ایشورنس کے اقدامات پر یونیورسٹی کی مجموعی پیش رفت کا جائزہ لیا اور تعلیمی معیار اور ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے متعدد اسٹریٹجک فیصلوں کی منظوری دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں