ینگ ڈاکٹرز کا ایمرجنسی سمیت تمام سروسز کے بائیکاٹ کا فیصلہ

ینگ ڈاکٹرز کا ایمرجنسی سمیت تمام سروسز کے بائیکاٹ کا فیصلہ

کو۔۔۔۔ینگ ڈاکٹرز نے ایمرجنسی سمیت تمام طبی سروسز کے مکمل بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے باعث دوسری جانب سول ہسپتال میں غریب مریضوں کی جانیں دا پر لگ گئی ہیں۔ وائے ڈی اے کے رہنما ڈاکٹر بہار شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ناگفتہ بہ حالات میں ہم ہسپتالوں میں کام نہیں کر سکتے۔ انہوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایک سیکرٹری کو بچانے کے لیے پورا نظام لگا ہوا ہے۔ ہمیں انتظامیہ کی جانب سے مجبور کر دیا گیا ہے، اس لیے اب ہم سخت فیصلے کرنے جا رہے ہیں۔اپنے مطالبات کے حق میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے ریڈ زون کی طرف احتجاجی ریلی نکالنے کی کوشش کی گئی، جس پر پولیس کی بھاری نفری سول ہسپتال کے اندر اور باہر تعینات کر دی گئی۔ پولیس نے ینگ ڈاکٹرز کی ریلی کو آگے بڑھنے سے روک دیا اور ہسپتال سے نکلنے والے تمام راستوں کو مکمل طور پر بند کر دیا، جس کے باعث پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید دھکم پیل دیکھنے میں آئی۔ راستے بند ہونے کی وجہ سے ہسپتال آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ینگ ڈاکٹرز نے انتظامی رکاوٹوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا ہے کہ ریڈ زون کی جانب مارچ ہر صورت کیا جائے گا؛ اگر آج راستہ روکا گیا ہے تو کل یا پرسوں مارچ کریں گے، لیکن اپنے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ باہمی مشاورت کے بعد بہت جلد آئندہ کے سخت لائحہ عمل کا حتمی اعلان کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں