عوام کو گراں فروشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا،میر بہادر خان
بختیارآباد(لیاقت علی ڈومکی)ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی کے احکامات, اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد میر بہادر خان بنگلزئی کی ہدایات پر پرائس لسٹ کمیٹی نے لہڑی بازار کا دورہ کیا دورے کے موقع پر انہوں نے اشیاے خوردونوش کے ریٹ معلوم کئے اور گراں فروشوں کے خلاف موقع پر کارروائیاں کرتے ہوئے جرمانے عائد کئے تاجروں کی جانب سے ٹماٹر, مرغی اور فروٹ کے نرخ زیادہ ہونے پر پرائس لسٹ کمیٹی نے معتدد دکانداروں پر جرمانے عائد کیے اور بعض دکانداروں کو موقع پر وارننگ دے کر سخت احکامات دیئے اسسٹنٹ کمشنر بختیارآباد میر بہادر خان بنگلزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو گراں فروشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا, شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کےلیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی, تاجر برادری ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں تاکہ شہریوں کو اشیاءخورونوش کی خریداری میں آسانی ہو انہوں نے مزید کہا کہ پرائس لسٹ کمیٹی شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کےلیے روزانہ کی بنیاد پر بازار کا دورہ کرتے ہوئے گراں فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گے۔