سوئی پولیس کی کاروائی سابقہ لیویز مقدمہ میں مطلوب مفرور ملزم گرفتار
ڈیرہ بگٹی(نامہ نگار)سوئی پولیس کی کاروائی سابقہ لیویز مقدمہ میں مطلوب مفرور ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس پی ڈیرہ بگٹی ضیاءالحق مندوخیل کے ہدایت بر خلاف جرائم پیشہ عناضر پر عملدرآمد کرتے ڈی ایس پی سرکل سوئی محمد خالد بزدار کی زیر نگرانی ایس ایچ او پولیس تھانہ صدر سوئی عبدالرحیم بگٹی ہیڈ محرر امان اللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کر کے سابقہ لیویز مقدمہ میں مطلوب مفرور ملزم گل محمد بگٹی سکنہ سوئی مقدمہ 16/2025 بجرم زیر دفعہ 392.506².504.427.147.148.149Ppc میں حسب ضابطہ گرفتار کیا گیا مزید تفشیش جاری ہے۔