ن لیگ بلوچستان کے پارلیمانی گروپ کا اہم اجلاس، بلوچستان میں پارٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کمیٹی قائم

ن لیگ بلوچستان کے پارلیمانی گروپ کا اہم اجلاس، بلوچستان میں پارٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کمیٹی قائم

کوئٹہ/اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے پارلیمانی گروپ کا اسلام آباد میں اہم اجلاس، بلوچستان میں پارٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس اسلام آباد میں نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی گروپ کا اجلاس ہوا۔ جس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل ،وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر میر سلیم کھوسہ ، اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن(ر) عبدالخالق اچکزئی، رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ، صوبائی وزراءاوراراکین اسمبلی میر عاصم کرد گیلو، محمد خان طور اتمانخیل، نور محمد دمڑ، حاجی برکت علی رند، راحیلہ حمید خان درانی، ڈاکٹرربابہ بلیدی، شیخ زرک خان مندوخیل، نوابزادہ زرین مگسی، حاجی محمد خان لہڑی ، ڈاکٹر اشوک کمار، ہادیہ نواز سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بلوچستان میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی اراکین، کارکنوں کو درپیش مسائل ، ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر بلوچستان پارلیمانی اراکین، عہدیداروں اور کارکنوں کے مسائل کے حل کے لیے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن عبدالخالق اچکزئی، پارلیمانی لیڈر میر سلیم خان کھوسہ ،صوبائی وزیر راحیلہ حمید خان درانی، نوابزادہ میر زرین خان مگسی رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی جبکہ کمیٹی کے سیکرٹری رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کو مقرر کیا گیا۔ کمیٹی بلوچستان کے حوالے سے مسائل اور تجاویز کو مرتب کر کے پارٹی قیادت اور وزیراعلیٰ بلوچستان کو پیش کریگی جو مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں