یورپ میں شدید گرمی کی لہر کے دوران 1300 سے زائد اضافی اموات ریکارڈ

یورپ میں شدید گرمی کی لہر کے دوران 1300 سے زائد اضافی اموات ریکارڈ

نیویارک۔۔۔۔۔۔۔یورپ بھر میں شدید گرمی کی لہر کے باعث 21 جون سے اب تک 1300 سے زائد اضافی اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔اس ہفتے یورپ کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا جس کے باعث اسپتالوں اور ریسکیو اداروں پر دباو¿ بڑھ گیا ہے اور ایمرجنسی کالز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔یورپ میں شدیدگرمی کی لہر برقرار، جرمنی میں گرمی کا 6 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیاعالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریئسس نے اتوار کو سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ’یورپ میں گھروں، دفاتر اور اسکولوں کو اس طرح کے درجہ حرارت کے لیے تعمیر نہیں کیا گیا تھا‘۔پبلک ہیلتھ فرانس نے بتایا کہ بدھ سے اب تک فرانس میں متوقع تعداد کے مقابلے میں تقریباً ایک ہزار زائد اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ادارے کے مطابق 24 جون سے اموات میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔فرانسیسی اخبار کے مطابق شدید گرمی کی لہر کے دوران 18 جون سے اب تک فرانس میں دریاو¿ں، نہروں اور سوئمنگ پولز میں نہانے کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 74 ہوگئی ہے۔دوسری جانب جرمنی کے مشرقی شہر لیپزگ میں شدید گرمی کے باعث ٹرام سروس متاثر ہوگئی ہے اور پیر کی صبح تک بند رہے گی۔شدید گرمی سے سڑکوں کا اسفالٹ پگھل گیا جبکہ ٹرام کی پٹریاں اور جوائنٹس بھی کئی مقامات پر متاثر ہوئے ہیں، جس کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت غیر محفوظ قرار دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں