ہ بلوچستان میں اب تک تقریباً 1950 کمیونٹی اسکول اور 50 فاؤنڈیشن سپورٹڈ اسکول قائم کیے جا چکے ہیں, نقیب مندوخیل
ژوب (نامہ نگار)بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نقیب مندوخیل نے پریس کلب ژوب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں اب تک تقریباً 1950 کمیونٹی اسکول، 170 کے قریب فیلوشپ اسکول اور 50 فاؤنڈیشن سپورٹڈ اسکول قائم کیے جا چکے ہیں۔ ضلع ژوب میں 95 کمیونٹی اور فیلوشپ اسکولوں کے ساتھ 3 فاؤنڈیشن سپورٹڈ اسکول جبکہ ضلع شیرانی میں مجموعی طور پر 38 اسکول قائم کیے گئے ہیں۔
ژوب اور شیرانی کے ان دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بلاامتیاز اسکول فراہم کیے گئے جہاں سرکاری تعلیمی ادارے موجود نہیں تھے یا بہت فاصلے پر واقع تھے۔ میری خصوصی توجہ قمر دین کاریز، مرغہ کبزئی، خوستی، ساقی خیل، جانی خیل، دانہ عبداللہ زئی اور ضلع شیرانی کے علاقوں دانی سر، شین غار، حریفال اور راغہ سر پر رہی، جہاں آج بچے تعلیم کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔ان تمام اسکولوں کے اساتذہ کو PITE کے ذریعے تربیت فراہم کی گئی ہے۔ ان شاء اللہ ماہ جولائی کے دوران تمام اسکولوں کو بنیادی ضروریات کا سامان، بشمول میز، کرسیاں، وائٹ بورڈ، سولر پنکھے، طلبہ کے لیے اسٹیشنری اور فرنیچر فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان اسکولوں کے لیے موزوں مقامات کے انتخاب میں قطب خان آفاقی نے بھرپور تعاون کیا، جس پر میں ان کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ اسی طرح بی ای ایف کے سپروائزر عبدالجان نے دن رات محنت کرکے سروے مکمل کیے اور مستحق علاقوں اور لوگوں تک ان کا حق پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا