بختیار اآباد، دو گروہوں میں تصادم، باپ بیٹا جاں بحق
بختیارآباد(لیاقت علی ڈومکی)لہڑی کے علاقے ٹھیڑی براہمانی میں دو گروہوں میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں باپ جانبحق تین بیٹوں سیمت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تصادم میں پہلے لاٹھیوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال ہوا بعد ازاں بات فائرنگ تک جا پہنچی۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او پولیس بختیارآباد میران خان ٹالانی موقع پر پہنچ گئے۔ جانبحق اور زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال سبی منتقل کر دیا گیا جہاں پر فرسٹ ایڈ دینے کے بعد شدید زخموں کو کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے۔ جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت علی مراد براہمانی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں واحد بخش , نوریز علی, مختیار علی زخمی ہوئے جوکہ سگے بھائی ہیں جبکہ دوسرے گروہ سے نوت خان براہمانی نامی شخص زخمی ہو?۔ دونوں گروہوں کا تعلق براہمانی قبیلے سے ہے۔ لڑائی کی وجہ زمینی تنازعہ بتایا جا رہا ہے۔ مزید کارروائی مقامی پولیس کررہی ہے۔