امن و امان کے قیام اور محرم الحرام کے جلوسوں کے پرامن انعقاد کے لیے عوام نے عزم، حوصلے، صبر اور بھرپور تعاون کا مظاہرہ کیا،آئی جی پولیس
کوئٹہ۔۔۔۔۔۔ آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم خان کے باہمی تعاون،مربوط رابطہ اور رہنمائی کے نتیجے میں کوئٹہ سمیت صوبے کے اضلاع میں عاشورہ محرم الحرام کے جلوس پر امن طور پر اختتام پذیر ہوئے ۔آئی جی پولیس بلوچستان نے تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام، انجمن تاجران کے نمائندوں، شیعہ کانفرنس اور جلوس کے منتظمین اور شہریوں کے تعاون کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام اور محرم الحرام کے جلوسوں کے پرامن انعقاد کے لیے عوام نے عزم، حوصلے، صبر اور بھرپور تعاون کا مظاہرہ کیا، جس کی بدولت صوبے بھر میں عاشورہ محرم الحرام کے جلوس خیر و عافیت سے اختتام ہوا۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور ایف سی کے علاو¿ہ دیگر ضروی محکموں کے کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اور متعلقہ ضروری اداروں نے اپنی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے صوبہ بھر میں انتھک محنت اور دلجمعی سے عاشورہ محرم الحرام کے تمام جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جو قابلِ ستائش ہیں۔