ن لیگ بلوچستان کے پارلیمانی وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات

ن لیگ بلوچستان کے پارلیمانی وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات

کوئٹہ/اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے پارلیمانی وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات، صوبے کی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیا ل کیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر میر سلیم کھوسہ ،صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو، نور محمد دمڑ، پارلیمانی سیکرٹریز حاجی برکت رند، نوابزادہ زرین مگسی،ا راکین قومی اسمبلی سردار یعقوب خان ناصر، میاں خان بگٹی پر مشتمل پارلیمانی وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پارٹی کی تنظیم کاری، حکومتی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اراکین نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مختلف امور کے حوالے سے آگاہ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں