حکمران ملک چلانے میں ناکام نظر آرہے ہیں،میرنصیر کھوسہ
ڈیرہ اللہ یار ( بیورو چیف) صحبت پور کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت میر حاجی نصیر احمد خان کھوسہ نے کہا ہے کہ جو بجٹ پیش کیا گیا اس بجٹ میں عوام کو لفظوں اور اعداد شمار میں الھجا کر عوام کو خوش کرنے کی کوشش کی گءاور عوام کے لیے مزید پیچیدگیاں پیدا کی گئیں جو کہ یہ غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے جبکہ اس بجٹ سے سفید پوش و مڈل کلاس عام غریب آدمی ایک اذیت ناک زندگی سے گزر رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی غیر سنجیدگی پالیسیوں کی وجہ سے پورا ملک جام ہو چکا ہے اور حکمران ملک چلانے میں ناکام نظر ارہے ہیں جبکہ ان کی جابرانہ و ظالمانہ پالیسیوں کے باعث زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور عام عوام سراپا احتجاج ہے ان کے غیر سنجیدہ فیصلوں سے مھنگائی اور بیروزگاری نے ملک کی 70 فیصد آبادی کو اپنے نرغے میں لے رکھا ہے بھوک و افلاس نے ملک میں مستعمل طور پر ڈیرے ڈال رکھے ہیں عام آدمی کو تعلیم صحت روزگار میسر نہیں ان تمام محرومیوں کا اصل ذمیوارا ایک ہی مراعات یافتہ طبقہ ہے جس نے عوام کا استحصال میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ان کی غلط معاشی پالیسی کی وجہ سے تباہ کن سو نامی ثابت ہو گا کیونکہ کہ ملک میں مھنگائی بیروزگاری نے عوام کا جینا محال بن چکا ہے