ترقیاتی منصوبوں کو مقامی ضروریات اور معاشی ترجیحات سے ہم آہنگ کیا جائے، چیف سیکرٹری

ترقیاتی منصوبوں کو مقامی ضروریات اور معاشی ترجیحات سے ہم آہنگ کیا جائے، چیف سیکرٹری

کوئٹہ۔۔۔۔۔۔۔چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت صوبے میں ترقیاتی منصوبوں، سرمایہ کاری کے فروغ اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری سے متعلق ایک اہم اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں حب، گڈانی اور گوادر میں صنعتی سرمایہ کاری کے امکانات، گوادر اپ لفٹنگ پلان اور اضلاع کی معاشی و روزگار سے متعلق ترقیاتی حکمتِ عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران بلوچستان کے ساحلی اور پسماندہ اضلاع میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ، مقامی سطح پر روزگار کے مواقع میں اضافے اور سرمایہ کاری دوست ماحول کی تشکیل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ متعلقہ حکام نے صوبے کے مختلف اضلاع میں معاشی ترقی کے امکانات، صنعتی شعبے کی توسیع اور مقامی آبادی کو روزگار کی فراہمی کے لیے مجوزہ اقدامات سے آگاہ کیا۔ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات نے اجلاس کو اضلاع کی معاشی بہتری، پائیدار ترقی اور مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے جاری اور مجوزہ منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ ترقیاتی منصوبوں کو مقامی ضروریات اور معاشی ترجیحات سے ہم آہنگ کیا جائے تاکہ ان کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچ سکیں۔چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی عمل کو نئی سمت، سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مربوط انداز میں آگے بڑھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار کو مزید تیز کریں اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے م¶ثر اقدامات یقینی بنائیں۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ حب، گڈانی اور گوادر جیسے اہم صنعتی اور ساحلی علاقوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، جن سے نہ صرف صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا بلکہ مقامی سطح پر روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کو سرمایہ کاری، تجارت اور معاشی سرگرمیوں کا ایک فعال مرکز بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔اجلاس میں کیے گئے فیصلوں اور طے شدہ حکمت عملی کے نتیجے میں بلوچستان کے ساحلی علاقوں اور مختلف اضلاع میں معاشی سرگرمیوں کو مزید تقویت ملنے، سرمایہ کاری میں اضافے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے، جس سے صوبے کی مجموعی معاشی ترقی اور عوامی خوشحالی کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔گرین بس سروس کی معطلی سے متعلق خبروں کی تردید، سروس معمول کے مطابق جاری رہے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں