اوستہ محمد میں ایس ایچ او ندیم احمد بہرانی کی قیادت میں پولیس متحرک

اوستہ محمد میں ایس ایچ او ندیم احمد بہرانی کی قیادت میں پولیس متحرک

فیض آباد ( یونس رحیم نوتکانی) پولیس تھانہ سٹی اوستہ محمد کے ایس ایچ او ندیم احمد بہرانی کی مو¿ثر حکمت عملی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں اور پولیس گشت میں اضافے کے باعث شہر میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ایس ایچ او ندیم احمد بہرانی کی قیادت میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کرتے ہوئے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی موجودگی اور ناکہ بندیوں کے باعث عوام میں تحفظ کا احساس پیدا ہوا ہے۔شہریوں اور سماجی حلقوں نے امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے ایس ایچ او ندیم احمد بہرانی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پولیس اسی جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دیتی رہے گی۔اوستہ محمد میں ایس ایچ او ندیم احمد بہرانی کی قیادت میں پولیس متحرک، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں سے امن و امان کی صورتحال بہتر، شہریوں نے کارکردگی کو سراہ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں