پیپلز پارٹی حب سمیت پورے ضلع میں عوامی خدمت اور ترقی کے سفر کو مزید تیز کرے گی،میر علی حسن زہری
حب۔۔۔۔۔۔ 23 جون کو میونسپل کارپوریشن حب میںچیئرمین کے انتخاب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار گل حسن محمد حسنی نیشنل پارٹی، جمعیت علماءاسلام اور جام گروپ کی بھرپور حمایت کے ساتھ بلا مقابلہ میئر منتخب ہو گئے۔ ریٹرننگ آفیسر نے مقررہ وقت تک کسی دوسرے امیدوار کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے جانے پر ان کی کامیابی کا باضابطہ اعلان کیا۔ ذرائع کے مطابق بھوتانی گروپ نے اپنی واضح شکست کو دیکھتے ہوئے انتخابی عمل سے قبل میدان چھوڑ دیااور راہ فرار اختیار کی اور کاغذات نامزدگی تک داخل نہیں کئے گئے۔ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ دراصل عددی برتری کے فقدان اور یقینی ناکامی کے پیش نظر کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما ، ترجمان صدر آصف علی زرداری و سینئر صوبائی نائب صدر پی پی پی بلوچستان میر علی حسن زہری نے میونسپل کارپوریشن حب کے چیئرمین کے انتخاب میں گل حسن محمد حسنی کی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گل حسن محمد حسنی کا چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب منتخب ہونا عوام کے اعتماد اور پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی خدمت کی سیاست کا ثبوت ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب چیئرمین حب شہر کی ترقی، عوامی مسائل کے حل اور بلدیاتی نظام کی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے تمام کونسلرز، پارٹی کارکنان اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی محنت، اتحاد اور عوامی حمایت کا نتیجہ ہے۔میر علی حسن زہری نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی حب سمیت پورے ضلع میں عوامی خدمت اور ترقی کے سفر کو مزید تیز کرے گی۔ میونسپل کمیٹی حب کے ایوان میں کل 63 کونسلرز ہیں، جن میں سے 57 کونسلرز کی حمایت گل حسن محمد حسنی کو حاصل تھی، جبکہ صرف 6 کونسلرز بھوتانی گروپ کے ساتھ تھے۔ اس واضح اکثریت نے انتخابی نتیجے کو پہلے ہی یقینی بنا دیا تھا۔ گل حسن محمد حسنی کی بلامقابلہ کامیابی کی خبر سامنے آتے ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان، کونسلران اور حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ کارکنان نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی، نعرے بازی کی اور اس کامیابی کو حب میں سیاسی ہم آہنگی اور عوامی اعتماد کا مظہر قرار دیا۔اس موقع پر جیالے کارکنوں ،رہنماﺅں ،قبائلی عمائدین ، نیشنل پارٹی ، جمعیت علماءاسلام اور جام گروپ کے رہنماﺅں اور کارکنوں اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے گل محمد محمد حسنی کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔ دریں اثناءسیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اس کامیابی کا سہرا پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میر علی حسن زہری کی مو¿ثر حکمت عملی، سیاسی بصیرت اور کامیاب رابطہ مہم کو جاتا ہے، جنہوں نے مختلف جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر کے اپنے امیدوار کی پوزیشن کو ناقابل شکست بنا دیا۔ یہ کامیابی محض ایک انتخابی نتیجہ نہیں بلکہ حب کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔ حلقوں کے مطابق یہ تاریخی فتح محسن حب میر علی حسن زہری کی عوام کے لیے مسلسل بے لوث خدمات اور بلا تفریق رنگ، نسل اور مذہب عوامی خدمت کے جذبے کا نتیجہ ہے۔ ان کی قیادت میں حب میں متعدد عوامی منصوبے مکمل ہوئے جن سے شہریوں کو براہ راست فائدہ پہنچا۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حب کے عوام میر علی حسن زہری کے ساتھ کھڑے ہیں، جنہوں نے گزشتہ چالیس برس سے زائد عرصے سے شہر کے حقوق غصب کرنے اور عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنے والی مفاد پرست سیاست کا خاتمہ کیا اور شہریوں کو ان کے جائز حقوق دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ مبصرین کے مطابق یہ سلسلہ کامیابی سے جاری ہے اور حالیہ انتخاب اسی عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔ عوامی و سیاسی حلقوں نے گل حسن محمد حسنی کی کامیابی کو حب میں ترقی اور بہتر بلدیاتی نظام کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئی قیادت عوامی مسائل کے حل میں مو¿ثر کردار ادا کرے گی۔