ویسٹ انڈیز ویمنز نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو 7 رنز سے شکست دے دی۔لیڈز میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پہلے ویسٹ انڈیز ویمن نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 153رنز بنائے۔اسٹیفنی ٹیلر نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 19 گیندوں پر 47 رنز چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے اسکور کیے جبکہ شیمینی کیمبل نے 36 رنز کی اننگز کھیلی، اسکٹ لینڈ کی جانب سے کیتھرین فریزر نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔جواب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم بخوبی اپنے ہدف کی جانب بڑھ رہی تھی تاہم آخری دو اوورز میں مسلسل پانچ وکٹیں گنوانے کے سبب میچ ان کے ہاتھ سے نکل گیا۔59 رنز بنانے والی ڈیرسی کارٹر کے چھٹے کھلاڑی کے طور پر آﺅٹ ہوتے ہی اسکاٹ لینڈ کی بیٹنگ لائن سنبھل نہیں سکی، ایلیسا لسٹر بھی 33رنز بناکر آﺅٹ ہوگئیں۔ اسکاٹش ٹیم پورے بیس اوورز میں 146رنز بناکر آٹ ہونے کے نتیجے میں سات رنز سے میچ ہار گئی۔
پاکستان نے یورو بانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کر لیے: وزیر خزانہ
جماعت اسلامی کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان، مختلف شہروں میں مارکیٹیں بند
بلوچستان میں ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے سکواڈ پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار زخمی
افغانستان سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 15 ہلاک
اپوزیشن کا حکومت پر تنقید کرنا جمہوری حق ہے،وزیراعلی
پاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2ارب ڈالر تک برھانے کے عزم کا اظہار
وزیراعظم کا پمز آتشزدگی پر ہنگامی اجلاس، غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آسٹریا سے لندن پہنچ گئے
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور بچوں سے بات نہ کروانے کا معاملہ، توہینِ عدالت کی درخواست دائر
ایران کے بحرین، یو اے ای اور کویت میں امریکی اڈوں پر جوابی حملے