فیفا ورلڈ کپ 2026،فیفا فین فیسٹیول میں شائقین کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پہلے راﺅنڈ کے ابتدائی 24 میچز مکمل ہونے پر فین فیسٹیول میں آنے والے شائقین کی مجموعی تعداد 20 لاکھ (2 ملین)سے تجاوز کر گئی ہے، جو فٹ بال کی تاریخ کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق میکسیکو سٹی میں 5 لاکھ 27 ہزار، مونٹیری میں 2 لاکھ 44 ہزار اور گواڈلہارا میں 2 لاکھ 18 ہزار سے زائد شائقین فین فیسٹیول کا رخ کر چکے ہیں۔ فیفا کے صدر جانی انفینٹینو نے اس شاندار ردعمل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے میزبان شہروں کی لگن اور وژن کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا ہے۔میچوں کی بڑی سکرینز پر لائیو نشریات کے ساتھ ساتھ برائن ایڈمز، نورا فتحی اور پٹ بل جیسے عالمی فنکاروں کے کنسرٹس اور مختلف ثقافتی رنگ شائقین کی توجہ کا خاص مرکز بنے ہوئے ہیں۔ 19 جولائی تک جاری رہنے والے اس عالمی فٹ بال میلے کے اگلے مراحل میں لوداکریس اور دی چین اسموکرز سمیت مزید نامور بینڈز اور گلوکاروں کی پرفارمنسز بھی شیڈول ہیں، جس سے آنے والے دنوں میں شائقین کا جوش و خروش مزید بڑھنے کی امید ہے۔
بزدلانہ حملے حکومت کے عزم اور حوصلے پست نہیں کرسکتے، وزیراعلی
پاکستان انتہائی بحرانی حالت میں ہے،محمود خان اچکزئی
ملکی ترقی کیلئے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ناگزیر ہے، وزیراعظم
وزیر اعلیٰ نے 5بہن بھائیوں ،والدہ کی کفالت کی ذمہ داری اٹھا لی
بلوچستان اس وقت ایک نازک دور سے گزر رہا ہے ، گورنر
بلوچستان میں معدنیات کے شعبے کی ترقی کے لیے نجی شعبے کی شرکت ناگزیر ہے، چیف سیکرٹری
ڈیرہ مراد جمالی ، نامعلوم مسلح افراد کا جعفرایکسپریس پر راکٹ سے حملہ
عالمی برادری کشمیر کے دیرینہ مسئلے کے منصفانہ حل کے لیے عملی اقدامات کرے،الیاس کبزئی
اپوزیشن جب تک مذاکرات کی ٹیبل پر نہیں لوٹے گی معاملات حل نہیں ہوں گے، طلال چودھری
خطے میں پائیدار امن کے فروغ میں مکہ الائنس فار ڈیفنس کا کردار اہم ہے، اسحاق ڈار