سبی :سبی اور گردونواح کے علاقوں میں طوفانی ہواو¿ں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری، متعدد علاقوں میں بجلی کے پول اور ٹرانسفارمر گر گئے،سبی شہر اور دہی علاقوں میں رات گئے بجلی کی فراہمی معطل،دریائے ناڑی میں درمیانی درجےکاسیلاب،تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقے بوستانزئی قدیم مرغزانی میں طوفانی ہواو¿ں نے شدید تباہی مچا دی، گیارہ ہزار کے وی کے چار کھمبے اور ٹرانسفارمر گر گئےسبی و گردونواح میں صبح سویرے تیز ہواو¿ں، موسلادھار بارش اور ڑالہ باری سے موسم خطرناک صورتحال اختیار کر گیاطوفانی ہواو¿ں کے باعث درجنوں درخت اکھڑ گئے، سائن بورڈز اور چھتیں متاثرجبکہ سبی شہر سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم، فیڈرز بند ہو گئے ہیں اور بجلی کی فراہمی کئی گھنٹوں سے معطل ہےبوستانزئی قدیم میں طوفانی موسم سے بنیادی ڈھانچے کو بھاری نقصان جبکہ سبی اور ہرنائی کے پہاڑی علاقوں میں طوفانی بارش کے بعد دریائے ناڑی میں درمیانے درجے کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے پانی کا بہاو¿ 36,000 کیوسک تک پہنچ گیا لہڑی ندی میں نچلے درجے کا سیلابی ریلہ، 6,611 کیوسک پانی گزر رہا ہےبارشوں کے بعد پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی، انتظامیہ الرٹ ہو گئی ہے اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔
سبی میں طوفانی ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری، متعدد علاقوں میں بجلی کے پول اور ٹرانسفارمر گر گئے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل