جنوبی افریقا ویمنز انڈر 19 ٹیم جولائی میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کریگی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا ویمنز انڈر 19 ٹیم جولائی میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔پی سی بی کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا ویمنز انڈر 19 ٹیموں کے درمیان 5 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔سیریز 14 سے 24 جولائی تک نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلی جائے گی۔پی سی بی نے بتایا کہ جنوبی افریقا ویمنز انڈر 19 ٹیم 10 جولائی کو کراچی پہنچے گی۔پی سی بی کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمز 11 سے 13 جولائی تک نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی جبکہ سیریز کے ٹی 20 میچز 14، 17، 19، 22 اور 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی نے بتایا کہ سیریز اے سی سی ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ اور آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں میں معاون ثابت ہو گی۔واضح رہے کہ پی سی بی ویمنز کرکٹ ڈیپارٹمنٹ نے حال ہی میں کراچی میں انڈر 19 کھلاڑیوں کےلئے تربیتی کیمپس کا انعقاد کیا تھا۔
پاکستان نے یورو بانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کر لیے: وزیر خزانہ
جماعت اسلامی کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان، مختلف شہروں میں مارکیٹیں بند
بلوچستان میں ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے سکواڈ پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار زخمی
افغانستان سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 15 ہلاک
اپوزیشن کا حکومت پر تنقید کرنا جمہوری حق ہے،وزیراعلی
پاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2ارب ڈالر تک برھانے کے عزم کا اظہار
وزیراعظم کا پمز آتشزدگی پر ہنگامی اجلاس، غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آسٹریا سے لندن پہنچ گئے
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور بچوں سے بات نہ کروانے کا معاملہ، توہینِ عدالت کی درخواست دائر
ایران کے بحرین، یو اے ای اور کویت میں امریکی اڈوں پر جوابی حملے