بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی بیٹی ٹینا آہوجا نے کہا ہے کہ والدین کی ازدواجی زندگی بارے خبریں متاثر کرتی ہیں، تاہم اب انہیں نظرانداز کرنا سیکھ چکی ہوں۔ایک انٹرویو میں 36سالہ ٹینا آہوجا نے کہا کہ بچپن سے ہی اپنے والدین کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں اور خبریں سنتی آ رہی ہوں،ان میں سے زیادہ تر باتیں بے بنیاد ہوتی ہیں یا انہیں بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے، جس سے انہیں ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب وہ ایسی افواہوں پر وضاحت دینے کے بجائے خاموش رہنے کو ترجیح دیتی ہیں، کیونکہ یہ سب کچھ وہ اپنی زندگی کے ابتدائی دور سے دیکھتی آ رہی ہیں۔گووندا کی صاحبزادی نے بتایا کہ پہلے اس نوعیت کی خبریں رسائل اور اخبارات تک محدود تھیں، پھر انٹرنیٹ کا دور آیا اور اب یہی چیزیں انسٹاگرام، یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک پھیل چکی ہیں۔ٹینا آہوجا نے کہاکہ شوبز کی دنیا میں ہر دور میں میڈیا کی جانب سے نئی کہانیاں سامنے آتی رہی ہیں، اس لیے عوامی زندگی سے وابستہ افراد کو مضبوط اعصاب کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی فنکار یا اس کے خاندان کےلئے مسلسل قیاس آرائیوں کا سامنا آسان نہیں ہوتا، تاہم وقت کے ساتھ انسان ان حالات سے نمٹنا سیکھ لیتا ہے۔
بزدلانہ حملے حکومت کے عزم اور حوصلے پست نہیں کرسکتے، وزیراعلی
پاکستان انتہائی بحرانی حالت میں ہے،محمود خان اچکزئی
ملکی ترقی کیلئے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ناگزیر ہے، وزیراعظم
وزیر اعلیٰ نے 5بہن بھائیوں ،والدہ کی کفالت کی ذمہ داری اٹھا لی
بلوچستان اس وقت ایک نازک دور سے گزر رہا ہے ، گورنر
بلوچستان میں معدنیات کے شعبے کی ترقی کے لیے نجی شعبے کی شرکت ناگزیر ہے، چیف سیکرٹری
ڈیرہ مراد جمالی ، نامعلوم مسلح افراد کا جعفرایکسپریس پر راکٹ سے حملہ
عالمی برادری کشمیر کے دیرینہ مسئلے کے منصفانہ حل کے لیے عملی اقدامات کرے،الیاس کبزئی
اپوزیشن جب تک مذاکرات کی ٹیبل پر نہیں لوٹے گی معاملات حل نہیں ہوں گے، طلال چودھری
خطے میں پائیدار امن کے فروغ میں مکہ الائنس فار ڈیفنس کا کردار اہم ہے، اسحاق ڈار