فیفا ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی، زیدان اقبال نے تاریخ رقم کردی
عراقی ٹیم کے اسٹار پاکستانی نژاد زیدان اقبال نے فیفا ورلڈکپ میں تاریخی شمولیت کرکے کروڑوں پاکستانی شائقین کے دل جیت لیے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عراقی ٹیم کی طرف سے کھیلنے والے مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق کھلاڑی زیدان اقبال ورلڈ کپ کی تاریخ کے پہلے پاکستانی نژاد فٹبالر ہیں۔زیدان اقبال نے اپنے پاکستانی والد کی بہترین تربیت کو اپنی کامیابی کی وجہ قرار دیا ہے۔زیدان اقبال نے کہا کہ اگر میں پاکستان کی نمائندگی کرتا تو بطور پاکستانی میرے والد زیادہ خوش ہوتے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ فیفا ورلڈ کپ میں زیدان اقبال کی موجودگی نے مختلف ممالک میں رہنے والے پاکستانی بچوں کا حوصلہ بڑھا دیا ہے۔عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے زیدان اقبال نے نوجوان نسل کے لیے روشن مثال قائم کر دی ہے۔
ٹرمپ اور اماراتی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ صورتحال پر گفتگو
آئی ایم ایف شرط، جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر
پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعلی
ٹرمپ کاایران جنگ کو باضابطہ طور پر ختم کرنے پر غور
پیٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے حکومت ،جماعت اسلامی کا کمیٹیاں قائم کرنے پر اتفاق
ژوب بائی پاس کیلئے فوری فنڈز کا بندوست اس امر کا مظہر ہے کہ وفاقی سطح پر بلوچستان کی بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کو اہمیت دی جا رہی ہے، گورنر
وزیراعظم کا نرس رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے کا چیک دیا
سندھ اسمبلی نے سندھ کی تقسیم کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی
پاکستان نے یورو بانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کر لیے: وزیر خزانہ
جماعت اسلامی کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان، مختلف شہروں میں مارکیٹیں بند