کوئی مہذب اور ترقی پسند معاشرہ سماجی انصاف کے بغیر پائیدار امن حاصل نہیں کر سکتا ، گورنر

گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ کوئی مہذب اور ترقی پسند معاشرہ سماجی انصاف کے بغیر پائیدار امن حاصل نہیں کر سکتا کیونکہ امتیازی سلوک، عدم مساوات، کرپشن اور بنیادی حقوق کی پامالی اکثر ناراضگی، تصادم اور عدم استحکام کا باعث بنتے ہیں۔ امن اور انصاف وہ دو بنیادی ستون ہیں جن کی بنیاد پر ایک مستحکم، خوشحال اور مہذب معاشرہ قائم ہوتا ہے۔ امن ایک ایسا ماحول پیدا کرتا ہے جس میں افراد بغیر کسی خوف کے رہ سکتے ہیں اور اپنے اپنے علاقوں میں مثبت و تعمیری کردار ادا کر سکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے گورنر ہاو¿س میں یشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل کے سیکرٹری پریس اینڈ انفارمیشن محمد جبیر صدیقی کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفد میں عبدالخالق کاکڑ، خالد خان خیلجی، سید خالق شاہ، مسز عصمت جبیر صدیقی، نعیم کریم (پراجیکٹ ڈائریکٹر NCLSW) اور دیگر معزز اراکین شامل تھے۔ ملاقات کے دوران بلوچستان میں پائیدار امن، بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری، سماجی استحکام اور پائیدار ترقی کے موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ کوئی مذہب معاشرہ انصاف کے بغیر پائیدار امن حاصل نہیں کر سکتا کیونکہ امتیازی سلوک، عدم مساوات، بدعنوانی اور حقوق سے انکار اکثر ناراضگی، تصادم اور عدم استحکام کا باعث بنتے ہیں۔ جب حکومت قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھتی ہے، انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بناتی ہے اور تمام شہریوں کو یکساں مواقع فراہم کرتی ہیں، تو پھر عوام اور حکومتی اداروں کے درمیان اعتماد کے رشتے اور زیادہ مضبوط ہو جاتے ہیں۔اسطرح سماجی ہم آہنگی اور قومی اتحاد کی نئی راہیں متعین ہو جاتی ہیں۔ وفد نے گورنر بلوچستان کو صوبے میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی، جن میں خصوصاً ڑوب میں یونیورسٹی کے قیام، مصنوعی ذہانت (AI)، ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ، صحت کے شعبے کی بہتری، لاءکالج کے قیام اور دیگر عوامی فلاحی منصوبے شامل تھے۔ گورنر بلوچستان جناب شیخ جعفر خان مندوخیل نے وفد کی تجاویز کو سراہتے ہوئے محمد جبیر صدیقی اور وفد کے دیگر اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بلوچستان میں امن، سماجی ہم آہنگی، معاشی استحکام اور ترقیاتی منصوبوں کے فروغ کے لیے مستقبل میں باہمی تعاون اور اشتراکِ عمل کے عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں