چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیر صدارت صوبے کے مختلف شہروں میں سیف سِٹیز (Safe Cities) سے متعلق صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت صوبے کے مختلف شہروں میں سیف سِٹیز (Safe Cities) سے متعلق صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں منصوبے کی مجموعی پیشرفت اور آئندہ کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات ذاہد سلیم، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ محمد حمزہ شفقات، سیکرٹری آئی ٹی ایاز مندوخیل، کمشنرز اور متعلقہ محکموں اور اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیف سِٹیز پروجیکٹ صوبے کی عوامی حفاظت اور جدید نگرانی نظام کے قیام کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ منصوبے کی مکمل تکمیل مقررہ مدت کے اندر ممکن بنائی جائے۔ اس موقع پر اجلاس کے شرکائ کو کوئٹہ اور گوادر کے علاوہ نو (9) دیگر شہروں میں بھی سیف سِٹیز کے کام کے آغاز پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کوئٹہ اور گوادر میں بنیادی انفراسٹرکچر اور نیٹ ورک کی تنصیب کے کلیدی مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ نو (9) دیگر شہروں (خضدا، حب، سوئی، بیکڑ، لورالائی، تربت، دالبندین وغیرہ)میں ابتدائی تنصیب اور سائٹ سیلیکشن کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ چیف سیکرٹری نے متعلقہ محکموں کو واضح ہدایات دیں کہ منصوبے کے آئندہ مرحلوں کے لیے ٹائم لائنز سختی سے نافذ کی جائیں۔ معیارِ کار اور تکنیکی ضوابط کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے لاجسٹک اور تکنیکی رکاوٹوں کی بروقت نشاندہی اور حل کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ سیف سِٹیز منصوبہ عوامی تحفظ اور صوبے میں جدید سیکیورٹی مینجمنٹ کے فروغ کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگا، اس لیے منصوبے کی جلد تکمیل اور موثر آپریشن کے لیے تمام محکمے ذمہ دارانہ انداز میں کام کریں۔ انہوں نے جولائی کے مہینے میں دوبارہ اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی جس میں منصوبے کی مزید پیشرفت اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا جائے گا۔
بزدلانہ حملے حکومت کے عزم اور حوصلے پست نہیں کرسکتے، وزیراعلی
پاکستان انتہائی بحرانی حالت میں ہے،محمود خان اچکزئی
ملکی ترقی کیلئے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ناگزیر ہے، وزیراعظم
وزیر اعلیٰ نے 5بہن بھائیوں ،والدہ کی کفالت کی ذمہ داری اٹھا لی
بلوچستان اس وقت ایک نازک دور سے گزر رہا ہے ، گورنر
بلوچستان میں معدنیات کے شعبے کی ترقی کے لیے نجی شعبے کی شرکت ناگزیر ہے، چیف سیکرٹری
ڈیرہ مراد جمالی ، نامعلوم مسلح افراد کا جعفرایکسپریس پر راکٹ سے حملہ
عالمی برادری کشمیر کے دیرینہ مسئلے کے منصفانہ حل کے لیے عملی اقدامات کرے،الیاس کبزئی
اپوزیشن جب تک مذاکرات کی ٹیبل پر نہیں لوٹے گی معاملات حل نہیں ہوں گے، طلال چودھری
خطے میں پائیدار امن کے فروغ میں مکہ الائنس فار ڈیفنس کا کردار اہم ہے، اسحاق ڈار