وندر،میونسپل کمیٹی کے الیکشن میں جام گروپ کو بڑی سبقت، عبدالحمید رونجہ بلا مقابلہ وائس چیئرمین منتخب

سونمیانی وندر(زبیر بلوچ)وندر میں جام گروپ کو سبقت حاصل ہوگئی عبدالحمید رونجہ بلا مقابلہ وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی وندر منتخب ہوگئے۔ تمام کونسلران نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔ کامیابی کے بعد جام گروپ کے ضلعی رہنماو¿ں سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات میونسپل کمیٹی وندر آفس پہنچ گئیں۔ جہاں نومنتخب وائس چیئرمین کو مبارکباد دی گئی۔ اجرکیں پہنائی گئیں اور شیرینی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر رہنمائ ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلاتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت میونسپل کمیٹی وندر میں وائس چیئرمین کی خالی نشست پر انتخابی عمل مکمل کیا گیا۔ انتخاب چیف آفیسر ریٹرننگ آفیسر و پریذائیڈنگ آفیسر عبدالبصیر خان مندوخیل کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے کونسلران کے اتفاقِ رائے سے جام گروپ کے عبدالحمید رونجہ بلا مقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔۔اس موقع پر جام گروپ کے سینئر رہنماو¿ں سردار عمران گلاب رونجہ ، سردار عبدالحفیظ رونجہ ، فیضان سرور رونجہ ، ماسٹر گل محمد رونجہ ، نور اللّٰہ رونجہ ، چیئرمین امام بخش براہ ، میر بہادر خان جاموٹ ، میر شاہجہان جاموٹ ، سابق وائس چیئرمین محمد اسلم سوری ، مفتی اللّٰہ بخش گونگا ، کامریڈ محمد سلیم بلوچ ، وڈیرہ نبی بخش موندرہ ، وڈیرہ عبدالستار انگاریہ ، وڈیرہ نور محمد انگاریہ ، نریش کمار ، محمد امین دودا ، مہراللّٰہ الفت ، محث رفیق بلوچ ، زاہد مبارک انگاریہ ، تنویر حفیظ ایوبی ، حافظ عبدالقیوم رونجہ ، کریم بخش رونجہ ، محمد عمر رونجہ سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں میونسپل کمیٹی وندر آفس پہنچ کر نومنتخب وائس چیئرمین عبدالحمید رونجہ کو مبارکباد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں