منظور احمد جتوئی کی پریس کانفرنس، لاپتہ بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان

منظور احمد جتوئی کی پریس کانفرنس، لاپتہ بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان

بولان (نامہ نگار)تفصیلات کے مطابق ڈھاڈر کے علاقے چاند رامی کے رہائشی منظور احمد جتوئی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا 22 سالہ بیٹا عنایت ولد منظور احمد تقریباً دو ماہ قبل اپنے بھائیوں کے ساتھ گھریلو جھگڑے کے بعد گھر سے چلا گیا تھا اور اس کے بعد سے لاپتہ ہے منظور احمد جتوئی نے کہا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی تلاش کے لیے ہر ممکن کوشش کی، رشتہ داروں، دوستوں اور مختلف علاقوں میں معلومات حاصل کیں، تاہم تاحال عنایت کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ انہوں نے کہا کہ ایک باپ ہونے کے ناطے وہ اپنے بیٹے کی گمشدگی پر شدید پریشان ہیں اور اس کی بحفاظت واپسی کے لیے دعا گو ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اگر خدا نخواستہ ان کا بیٹا کسی مسلح یا کالعدم تنظیم میں شامل ہوا ہو یا کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پایا جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری خود عنایت پر عائد ہوگی۔ اس سلسلے میں وہ اور ان کے دیگر بیٹے چاکر، ہدایت اور وزیر خان پسران منظور احمد جتوئی، عنایت کی کسی بھی ایسی سرگرمی سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں منظور احمد جتوئی نے متعلقہ اداروں اور عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی شخص کو عنایت ولد منظور احمد کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو وہ فوری طور پر اہل خانہ یا متعلقہ حکام کو آگاہ کرے تاکہ اس کی بازیابی ممکن بنائی جا سکے انہوں نے کہا کہ ان کے خاندان کا کسی بھی غیر قانونی، تخریبی یا ریاست مخالف سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ ایک پرامن اور قانون پسند خاندان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں