معذور خواتین کو بھی مساوی مواقع فراہم کیے جائیں گے، ارم صائم تسلیم


کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی: سکن شیزہ ٹرسٹ کی سالانہ جنرل میٹنگ (AGM)، حلف برداری تقریب اور بین الاقوامی ویمن ایمپاورمنٹ منصوبے کی پری لانچنگ تقریب ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی اس موقع پر سکن شیزہ ٹرسٹ کی بانی و صدر ارم صائم تسلیم نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کے ویژن اور مشن کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے، جو ان کے لیے باعثِ فخر اور حوصلہ افزا امر ہے ارم صائم تسلیم نے اس موقع پر نئے بین الاقوامی منصوبے کا پری لانچ بھی کیا، جو انہیں “فراس سے فیم” کے پلیٹ فارم کے تحت حاصل ہوا ہے وہ کراچی کی اسپیشل خواتین کی جانب سے اس منصوبے کی قیادت کر رہی ہیں انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد خواتین کو بااختیار بنانا، انہیں معاشی اور سماجی طور پر مضبوط بنانا اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے اس کے ساتھ ساتھ خصوصی افراد اور باہم معذور خواتین کو بھی مساوی مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ دیگر خواتین کے شانہ بشانہ کام کر سکیں، سیکھ سکیں اور معاشرے میں اپنا فعال کردار ادا کر سکیںتقریب میں معروف سماجی و کاروباری شخصیات رفیق وائیانی (بیز ٹوڈے) اور معروف تاجر ظفر علی رانا نے خصوصی شرکت کی اور سکن شیزہ ٹرسٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے اس کے اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیااس موقع پر سکن شیزہ ٹرسٹ کے نومنتخب عہدیداران اور ٹیم ممبران سے حلف بھی لیا گیا تقریب میں جنرل سیکریٹری سید صائم تسلیم، فنانس سیکریٹری فیصل یوسف، پیٹرن اِن چیف فیروز علی کامدی، پیٹرن ریٹائرڈ کرنل حیدر رضا، وائس پریزیڈنٹس اریج خرم اور ہارون شیخ، جوائنٹ سیکریٹریز حنا خان اور شہزاد خان، ایچ آر ہیڈ محمد فرحان، ایڈوائزر نسیم شیخ سمیت ایگزیکٹو ممبران سونیا اشفاق، رضیہ پنجوانی، مہ جبین اوسما، ریحانہ گھبرانی، نورین عباس، کلثوم عمران، شبانہ سید اور سکن شیزہ ٹرسٹ کی ایمبیسیڈر مدیحہ اعجازی نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر پیٹرن اِن چیف فیروز علی کامدی نے تمام ٹیم ممبران کی خدمات کے اعتراف میں انہیں سونے کے لاکٹ، یادگاری تحائف اور اعزازی اسناد پیش کیں شرکاءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ سکن شیزہ ٹرسٹ خواتین کی ترقی، خصوصی افراد کی فلاح اور سماجی خدمت کے مشن کو مزید وسعت دے گا تاکہ معاشرے کے محروم طبقات کو بااختیار بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں